وزیراعلیٰ کا بیان ’’وہ ہمیشہ سے کرپشن کیخلاف ہیں ‘‘مضحکہ خیز ہے:جاوید یوسف
لاہور(خصوصی رپورٹر) سینئر صحافی کالم نگار اور ہیومن رائٹس مومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی آرگنائزر جاوید یوسف نے خادم اعلیٰ پنجاب کے بیان کو مضحکہ خیز اور ووٹرز کو دھوکہ دینے کے مترادف قراردیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ کرپشن کے خلاف رہے ان کے دامن پر کوئی داغ نہیں،جاوید یوسف نے کہا کہ کسی بھی شخص کو اقتدار میں رہتے ہوئے اپنے دامن پر داغ نظر نہیں آتا انہوں نے کہا کہ نیب میں پیشی اور ایک کرپٹ بیورو کریٹ کے دوران تفتیش جو کچھ سامنے آرہا ہے اسے ہی دامن پر داغ کہا جاتا ہے۔