وزیر اعظم عمران خان جنوری میں میانوالی کادورہ کرینگے
واں بھچراں(نمائندہ 92 نیوز )وزیر اعظم عمران خان ماہ جنوری میں میانوالی کادورہ کریں گے جہاں میانوالی یونیورسٹی‘ چلڈرن ہسپتال‘اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کالج کا افتتاح کریں گے ۔ اپنے آبائی حلقہ این اے 95 کا بھی وزٹ کریں گے ۔پی ٹی آئی کے ایم این اے امجد علی خان نے بتایا کہ اس دورہ کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔