2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

وہاڑی چیمبر کے وفد کی پرتگال و بیلاروس کے سفیروں سے ملاقات

28-04-2018

وہاڑی(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وہاڑی چیمبر کے صدر خالد محمود نے گزشتہ روز پرتگال اور بیلاروس کی ایمبسز کا دورہ کیا اور پرتگال کے سفیر اور بیلاروس کے سفیر سے فرواً فرواً ملاقات کی،پرتگال کے سفیر جوآپالوسبیدوکوسٹا (Joo Sabido Costa) نے ملاقات میں بتایا کہ انکے ملک میں پاکستانی زرعی اجناس کو پسند کیا جاتا ہے ۔ جس میں فروٹ، سبزیاں، چاول اور کاٹن شامل ہیں۔ پاکستانی کاٹن کے لئے بہت بڑی مارکیٹ ہے اور پاکستانی گارمنٹس کوبھی اچھامارکیٹ شیئرملتا ہے ، اور پرتگال ، پاکستان کو پیپرز، الیکٹرک آلات،گاڑیاں اور ڈیری مشینری ایکسپورٹ کرتا ہے ۔ بانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک میں اس سے کہی زیادہ اشیاء ہیں جو ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔ دوطرفہ ایکسپورٹ میں بہتری کیلئے وہاڑی چمبر آف کامرس جلد اعلی سطح کا وفد پرتگال کا دورہ کرے گا۔ بیلاروس کے سفیر نے بتایا کہ بیلاروس کا ٹریکٹربیلارس پاکستان میں زیادہ ایمپورٹ ہوتا ہے جوتقریباً 50000 ٹریکٹرز سالانہ ہے اور متوقع ہے ملاقاتوں میں صدر میاں خالد محمود، بانی صدرمحمود احمد شاد،سینئر نائب صدر میاں خالد حسین ،نائب صدر محمد اسحاق،ایگزیکٹو ممبر راجہ احسان ، محمد آصف نور، گڈویل ایمبیسڈر اورسیکرٹری جنرل وہاڑی چیمبر مسٹر خورشید انور شمامل تھے ۔