وینزویلا:پارلیمنٹ نے مدورو کی صدارت کو غیر قانونی قرار دیدیا
کراکس (اے ایف پی) وینزویلا کی اپوزیشن کی اکثریت والی پارلیمنٹ نے نکولس مدورو کی صدارت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوج سے جمہوریت کی بحالی کیلئے مدد مانگ لی ہے ۔نیشنل اسمبلی کے صدر جان گائیڈو نے نئے سیشن کے آغاز پر حلف اٹھانے کے بعد اپنی تقریر میں کہا ہم نکولس مدورو کی صدارت کو غیر قانونی تصویر کرتے ہیں، 10 جنوری تک ہم بزور طاقت مدورو کی صدارت کو غیر قانونی قرار دے دیں گے جس کے بعد نیشنل اسمبلی ہی عوام کی قانونی نمائندہ قرار پائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ فوج کی چین آف کمانڈ کو غیرقانونی طریقے سے متاثر کیا گیا تاہم پھر بھی فوج جمہوریت کی بحالی کیلئے مدد کرے ۔انہوں نے آزادانہ الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتقال اقدار کیلئے شرائط طے کریں گے ۔