2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاری غیر قانونی ہے :اسلام آباد ہائیکورٹ

02-10-2024

اسلام آباد(نامہ نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی زین قریشی کی پارلیمنٹ سے گرفتاری کے مقدمے میں سٹیٹ کونسل کو قومی اسمبلی کے رولز دیکھ کرایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی اور اور سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی؟،چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاری غیر قانونی ہے ، کیوں ایسے گرفتار کیا گیا؟، کیا قانونی طریقہ تھا پارلیمنٹ سے گرفتاری کا؟، پارلیمنٹ کے رولز اور استحقاق بھی ہے ،وہ بھی دیکھنے ہوں گے ۔ عدالتی حکم کے باوجود قومی اسمبلی سیکرٹریٹ، پولیس اور انتظامیہ کی رپورٹ جمع نہ ہوسکی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا نوٹس بھیجے تھے سب کو، کیا بنا؟،سٹیٹ کونسل نے جواب دیا رپورٹ پیش نہیں ہوسکی، کچھ وقت دے دیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کیا ہوگیا ہے ، 10 دن ہوگئے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج اسلام آبادافضل مجوکہ نے تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔عدالت نے کہا سیکشن 9 تب لگتا ہے جب ملزمہ کا کسی کالعدم جماعت کے ساتھ تعلق ہو، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عالیہ حمزہ کی متعلقہ ویڈیو کا کوئی فرانزک موجود ہے ؟ ، پراسیکیوٹر نے کہا ٹرانسکرپٹ موجود ہے ابھی تو ضمانت قبل از گرفتاری کا معاملہ ہے ، کوئی ثبوت موجود ہے جس میں عالیہ حمزہ نے کسی ریاستی ادارے کے داخلی معاملات میں مداخلت کی ہو؟ ،پراسیکیوٹر نے عالیہ حمزہ کی ویڈیو عدالت کے سامنے چلائی۔عدالت نے کہاعالیہ حمزہ کے خلاف سیکشن 9 اور 10 تو لگتا ہی نہیں، کچھ اور ہے تو وہ بتا دیں، اگر سیکشن 24 اے سے متعلق پراسیکیوشن کے پاس کچھ موجود نہیں ہے تو میرا آرڈر واضح ہے ۔