2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

پاکستان میں پہلی بار او پی یو آئی وی ایف ای ٹی تکنیک سے بھینس کے بچے کی پیدائش

26-09-2024

لاہور( این این آئی)پاکستان نے حال ہی میں ملکی تاریخ میں پہلی بار اووم پک اپ، ان ویٹرو فرٹیلائزیشن اینڈ ایمبریو ٹرانسفرتکنیک کے ذریعے بھینس کے بچوں کی پیدائش کے ساتھ بائیو ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگ میل حاصل کر لیا ۔رائل گروپ آف چائنہ کے ماتحت ادارے رائل سیل بائیو ٹیکنالوجی(پاکستان)نے یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں متعارف کرائی ہے ۔رائل سیل پاکستان کے سینئر عہدیدار ڈاکٹر قیصر شہزاد نے بتایا کہ ابراہیم ڈیری فارم فیصل آباد میں ٹرائلز کے دوران اعلی نسل کی بھینسوں کے ایمبریوز کو کامیابی کے ساتھ دوسری نسل کی بھینسوں میں لگایا گیا جس کے نتیجے میں 8 ٹرانسفرز میں سے 6 حاملہ ہو ئیں اور بالآخر 5 بچے پیدا ہوئے ۔گوجرانوالہ کے ایچ اے ایس ڈیری فارم میں 5 منتقل شدہ ایمبریو سے دو بچے پیدا ہوئے ۔یہ پیشرفت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت رائل گروپ کے وسیع تر بفیلو بریڈنگ پروجیکٹ کا حصہ ہے ۔