پا ک ترک دوستی و بھائی چارہ زندہ باد، حکومت پاکستان کی ویب سائٹ پر ترکش زبان میں ٹویٹ
اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ترکی کے بعد حکومت پاکستان کی ویب سائٹ پر ترکش زبان میں پا ک ترک دوستی و بھائی چارہ زندہ بادکا ٹویٹ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روزحکومت پاکستان کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ترکی کے بعد ترکش زبان میں پاک ترک دوستی و بھائی چارہ زندہ باد کاٹویٹ کیا گیا ہے اورپاکستان وترکی کے جھنڈے لگا کر ترکی کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے ۔