2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

پریتی زنٹا کی کنگز الیون پنجاب کو شکست

28-04-2018

حیدر آباد(سپورٹس ڈیسک)آئی پی ایل کے 25 ویں میچ میں سن رائزرز حیدر آباد نے کنگز الیون پنجاب کو 13 رنز سے شکست دے دی ۔ حیدر آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 132 رنز بنائے جس میں پانڈے نے 54 رنز کی اننگز کھیلی ۔ راجپوت نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ جواب میں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم 119رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔