پنجاب میں دفعہ 144 لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور ( نامہ نگار خصوصی)راولپنڈی ،جہلم اور اٹک سمیت پنجاب میں دفعہ 144 نفاذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنا غیر قانونی ہے ، پی ٹی آئی جب جلسے یا احتجاج کی کال دیتی ہے تو دفعہ 144 نافذ کردی جاتی ہے ، استدعا ہے کہ عدالت پنجاب میں دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے ۔