پنجاب میں ڈینگی کے وار نہ تھم سکے ،مزید 93کیسز رپورٹ
لاہور (آن لائن) پنجاب میں ڈینگی کے وار نہ تھم سکے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے مزید 93کیسز رپورٹ ہوئے ۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 87اور لاہور سے 04ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ۔ میانوالی اور جہلم سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ۔ ایک ہفتہ میں 630کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1724ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ترجمان محکمہ صحت نے کہا کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے ۔