پیغام اسلام کانفرنس فکر کی ترجمانی تھی:میاں افتخار
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بین المذاہب ہم آہنگی کے صدر میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ پیغام اسلام کانفرنس ایک مشن اور فکر کی ترجمانی تھی، 12 سے زائد اسلامی ممالک کے مندوبین اور مختلف ممالک کے مندوبین کی شرکت کسی اعزاز سے کم نہیں۔ دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔