2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

پی ٹی آئی دہشتگرد ، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی:مریم نواز

06-10-2024

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ٹی آئی کو دہشتگرد جماعت قراردیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے جو بات کہتی رہی ہوں، آج دنیا کے سامنے آ گئی ہے ۔ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہ ہے ، تھی اور نہ ہو سکتی ہے ۔ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے ۔ ریاست کو ان کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہیئے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے ،ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے ۔ یہ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔ ان کے لشکر میں فرنٹ لائنز میں تربیت یافتہ دہشت گرد شامل ہیں ۔جن کو انہوں نے پولیس اور ریاست پر حملہ آور ہونے کیلئے استعمال کیا ہے ۔ کون سا ملک یہ برداشت کرتا ہے ؟دریں اثنا انہوں نے عالمی یوم اساتذہ پران کو خراج تحسین پیش کیا ۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ تمام اساتذہ کرام کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں۔ اساتذہ ہی معاشرے کے حقیقی معمار ہوتے ہیں۔ علم کا نور پھیلانا اور نئی نسل کی تربیت مقدس فریضہ ہے ۔انہو ں نے کہاکہ اساتذہ صرف تعلیم نہیں دیتے بلکہ خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا فن سکھاتے ہیں۔ آج جو کچھ بھی ہوں اس میں اساتذہ کرام کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتی ۔قبل ازیں انہوں نے بینک آف پنجاب کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔انہوں نے بینک آف پنجاب کو بینک رینکنگ میں ٹاپ پر لانے کا ٹارگٹ مقررکردیا۔بینک حکام کوکاسٹ کنٹرول کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ ڈیپازٹر کی پہلی چوائس بینک آف پنجاب ہی ہونا چاہیے ۔ بینک آف پنجاب کے صدرظفر مسعود نے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے پروگراموں میں مزید بہتر ی لانے کی ہدایت کی۔دریں اثنا انہوں نے شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور جوانوں کی شہادت پر حرف عقیدت پیش کیا اورسوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا۔