2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

پی ٹی اے نے ایکس بندش کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی تصدیق کردی

13-09-2024

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی اے کے وکیل نے ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کی تصدیق کردی، جمعرات کوسماعت کے موقع پروکیل پی ٹی اے احسن امام عدالت میں پیش ہوئے اوربتایا کہ ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفیکیشن واپس لیا جاچکا ہے ،عدالت نے استفسارکیا کہ اگرلیٹرواپس لے لیا گیا تو ایکس بحال ہوگیا،وکیل درخواست گزارمعیزجعفری نے بتایا کہ ٹوئٹرتک رسائی تاحال ممکن نہیں ہوسکی،عدالت نے کہا کہ ایکس کی بندش کا اب کوئی نوٹیفکیشن نہیں اسکا مطلب یہی ہے کہ ایکس بحال ہوگیا،وکیل پی ٹی اے سعد صدیقی نے بتایا کہ مجھے نوٹیفکیشن واپس لئے جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں،عدالت نے استفسارکیا کہ پی ٹی اے نے ہردرخواست کیلئے الگ وکیل رکھا ہے یہ تو غلط ہے ایک وکیل کو آگاہی دی گئی دوسرے کو نہیں،عدالت نے ایکس کی بندش سے متعلق دیگردرخواستوں کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی،معیزجعفری وکیل درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیا کہ 28 مارچ کو وفاقی حکومت نے جواب جمع کروایا کہ ایکس کام کررہا ہے لیکن تاحال ایکس پرپابندی ہٹائی نہیں گئی،بغیرکسی وجہ سے کسی بھی سوشل میڈیا سائیٹ کو بند نہیں کیا جاسکتا،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات پرایکس کو بند کیا گیا تھا،عدالت نے کہا کہ آپکو ایکس کی بندش پروجوہات دینی چاہئیں،وکیل درخواستگزارنے بتایا کہ توہین عدالت کی درخواست بھی دائرکی گئی ہے لیکن عدالتی احکامات کے باوجود ایکس بند ہے ۔