چین :خون جما دینے والی سردی میں حیرت انگیز مناظردکھائی دینے لگے
بیجنگ(ویب ڈیسک) دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہورہے ہیں تاہم قدرت کے حیرت انگیز نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔چین کے صوبے جیلین میں ایسے ہی مناظر دیکھے گئے جب خون جما دینے والے سردی اور منفی12ڈگری میں سولر واٹر ہیٹر میں سے پانی لیک ہونے لگا اور یوں ہیٹر سے بہتا پانی برفیلی آبشار بنتا دکھائی دیا۔یوں لمحوں میں پانی کا برف میں تبدیل ہونے کا منظر جس نے دیکھا مبہوت رہ گیا ۔