2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

چین ، ٹریفک پولیس کی مدد کیلئے ڈرونزمیدان میں آگئے

02-08-2018

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے شن ڈانگ کے دارالحکومت جینان میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں کا سراغ لگانے کیلئے ڈرونز میدان میں آگئے ،آدھے گھنٹے میں پانچ خلاف ورزیاں پکڑ لیں۔ بیجنگ کے اخبار یوتھ ڈیلی کے مطابق گزشتہ روز سے ٹریفک پولیس کی مدد کیلئے 4ڈرونز استعمال کئے جارہے ہیں۔یہ ڈرونز اعلیٰ استعداد کے حامل کیمروں سے لیس ہیں،انہوں نے آدھے گھنٹے کے دوران ٹریفک کی پانچ خلاف ورزیوں کی اطلاع دی۔یہ کیمرے ڈرائیوروں کے غیر قانونی رویے کا پتہ بھی چلاتے ہیں۔جن میں موبائل فون کا استعمال یا کسی ڈیوائس کا استعمال جو ڈرائیونگ کے دوران ہو رہا ہو۔ڈورنز ایسی خلاف ورزیوں کی واضح تصویر اور ویڈیو لے لیتے ہیں، یہ ڈورنز ان علاقوں میں کام کر رہے ہیں جہاں چیکنگ کا کوئی اور نظام نہیں ۔ان کیمروں کی آزمائش اپریل میں شروع کی گئی تھی جینان کے ٹریفک پولیس افسر ووئی جی لیانگ کا کہنا ہے کہ ڈورنز 200گھنٹے تک پرواز کر سکتے ہیں۔تاہم بارش یا خراب موسم میں کام نہیں کر سکتے ۔