چیچہ وطنی: سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت جاری
چیچہ وطنی (نمائندہ 92 نیوز) شہر سے ملحقہ علاقوں میں عرصہ دراز سے سیوریج کے گندے پانی سے سبزیاں کاشت کی جارہیں ہیں جن کی وجہ سے شہری ہیپا ٹائٹس اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق زہریلے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیاں سلو پوائزن ہیں۔چیئر مین میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کا کہنا ہے کہ شہر میں قائم 7ڈسپوزل ٹیوب ویلز پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی فوری ضرورت ہے تاکہ پانی کے زہریلے اثرا ت کو ختم کیا جا سکے ۔ 2014سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو خط لکھ رہے ہیں لیکن تا حال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آ سکی۔۔میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے پاس سیوریج کے پانی کے نکاس کیلئے متبادل پلان موجود نہیں ہے اسلئے شہری گندے پانی سے کاشتہ سبزیاں کھانے پر مجبور ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے محکمہ فوڈ اٹھارٹی پنجاب، محکمہ زراعت سمیت تمام متعلقہ ادارے صورتحال کا نوٹس لیں۔