2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

ڈینگی کیسز میں اضافہ، راولپنڈی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنیکا فیصلہ

02-10-2024

لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی، متعدی امراض اور ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کابینہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کی جبکہ صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ کابینہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ شرح اموات کم سے کم رکھنے کیلئے ڈینگی مریضوں کی کلینیکل منیجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی اورٹیکنیکل گروپ راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث اموات اورزیر علاج مریضوں میں مرض کی شدت کی وجوہات کا تعین کرے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا راولپنڈی میں سرکاری ہسپتالوں میں گنجائش کم ہونے پر نجی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے علاج کا بندوبست کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل گروپ راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث اموات اورمرض کی شدت کی وجوہات کا تعین کرکے رپورٹ بھجوائے ۔انہوں نے ڈینگی بارے آگاہی بڑھانے کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔خواجہ عمران نذیر نے کہا بہترسرویلنس کیوجہ سے لاہور میں ڈینگی کی صورتحال بہتر ہے ۔ راولپنڈی میں کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے ، محکموں کو الرٹ رہنا ہوگا۔