2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

ڈی جی پاسپورٹ کے اچانک دورے ، متعلقہ افسران الرٹ

28-04-2018

لاہور(نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر جزل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن عشرت علی کے پاسپورٹ دفاتر کے اچانک دورے شروع ہونے پر پاسپورٹ دفاتر کے متعلقہ افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور ان سے کہا گیا کہ وہ پاسپورٹ دفاتر میں موجود رہیں گے اور باہر نہیں جائیں گے اسی طرح تمام عملہ اپنی حاضری کو یقینی بنائے اور افسران سمیت ملازمین بھی بر وقت دفاتر پہنچا کریں۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے اچانک دورے شروع کر دیئے ہیں اور وہ متعلقہ افسران کو بتائے بغیر بعض پاسپورٹ دفاتر کا دورہ کر چکے ہیں جس کے پیش نظر پاسپورٹ انتظامیہ نے دوسرے پاسپورٹ دفاتر کے متعلقہ افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔