کالجز، سکولز اساتذہ کے ’’سیاہ گاؤن‘‘ پہننے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) پنجاب بھر میں کالجز اور سکولوں میں اساتذہ کے ’’سیاہ گاؤن‘‘ پہننے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کالجز میں پہلے ہی ٹیچنگ سٹاف کے لئے سیاہ گاؤن پہننے کی پابندی ہے مگر کالجز میں اساتذہ کی طرف سے گاؤن کا استعمال تقریباً بند ہوکر رہ گیا ۔ اب اس پر عملدرآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جس کیلئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کلاسز میں اساتذہ کے گاؤن پر عملدرآمد کروایا جائے ۔ دوسری طرف سکولز ایجوکیشن میں بھی اساتذہ کے لئے سیاہ گاؤن تجویز کیا جارہا ہے ۔