2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

کامیاب امیدواروں نے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں

03-08-2018

لاہور (اپنے نیوزرپورٹرسے ،نامہ نگار خصوصی)لاہور سمیت پورے ملک میں الیکشن 2018ء کے انعقاد کو 8روز گزر چکے لیکن ابھی تک پنجاب بھر کے قومی وصوبائی حلقوں سے منتخب ہونے والے کسی بھی رکن اسمبلی نے کئے گئے انتخابی اخراجات کی تفصیلات اپنے اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع نہیں کروائیں۔ پنجاب بھر کے ریٹرننگ افسروں نے نو منتخب اراکین اسمبلی کو انتخابات کے انعقاد پر خرچ ہونے والے اخراجات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کیلئے 4اگست کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے جبکہ ڈیڈ لائن ختم ہونے میں مزید دو دن باقی ہیں نو منتخب اراکین اسمبلی کے حالیہ رویہ کے پیش نظر مختلف حلقوں کے ریٹرنگ افسران نے ایک مرتبہ پھر نو منتخب اراکین اسمبلی کو یاددہانی کے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔