2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

کرپٹ لوگوں کوجیل بھیجنے کیلئے عمران کوووٹ ملا،سزائیں نہ دیں تو ملکی بنیادیں ہل جائینگی: شیخ رشید

24-12-2018

پشاور(نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اس لیے ووٹ دیئے کہ کرپٹ لوگ جیلوں میں ہوں، کرپشن کا ایسا خاتمہ کریں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے ۔ پشاورریلوے سٹیشن پر10بوگیوں پرمشتمل رحمان باباایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام لیے بغیر کہا کہ عوام نے اس لیے ووٹ نہیں دیا کہ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بن کر وفاقی وزیر کے جھنڈوں والی گاڑیوں میں پھریں، چوروں اور لٹیروں کو سزائیں نہ ملیں تو ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی، لوگ عمران خان کے ساتھ اس لیے ہیں کہ ملک میں انقلاب اور تبدیلی آئے ،شیخ رشیداحمدنے کہاکہ رحمان باباٹرین کاافتتاح وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخواکے غیورعوام کیلئے ایک تحفہ ہے ،ریلوے مزدوروں کے تعاون سے 100روز میں20ٹرینیں چلائیں،انشائاﷲ آئندہ سال بھی مزید20ٹرینیں چلائیں گے جبکہ آنے والے دنوں میں2وی وی آئی پی ٹرین بھی چلائیں گے ،انہوں نے کہاکہ جہانگیرہ اورنوشہرہ ریلوسٹیشنز کو ترقی دے رہے ہیں،انشائاﷲ بہت جلدسفاری ٹرین کابھی افتتاح کریں گے ،درمیانی اورغریب طبقے کوسہولیات فراہم کرنے کیلئے ریلوے میں اصلاحات لارہے ہیں ۔وفاقی وزیرریلوے نے کہاکہ میرے آئندہ دورے سے قبل پشاورکے ریلوے ٹریکس اوراراضی پرتمام تجاوزات ختم کردیئے جائیں اورتجاوزات کے خاتمے پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہ کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کرپشن کی ایسی بیخ کنی کریں گے کہ آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی،انہوں نے کہاکہ عمران خان ہی واحدلیڈرہیں جوچوروں ،لٹیروں کوسلاخوں کے پیچھے دھکیل سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ریلوے پرپنشن کی مدمیں35ارب،تنخواہوں کی مدمیں30ارب جبکہ لون کی مدمیں25ارب روپے کابوجھ ہے مگرپھربھی ہم ریلوے سے منافع کمانے کے بجائے غریب اوردرمیانی طبقے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ رحمان باباایکسپریس میں880مسافروں کی گنجائش ہوگی اور1350روپے کرایہ والی ٹرین پشاور سے کراچی 34کے بجائے 26گھنٹے میں پہنچے گی۔