2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

کمپیوٹر سکیورٹی کا عالمی دن منایا گیا ، آج اور کل ایڈز سے بچاؤ‘ غلامی کے خاتمے کے دن

01-12-2018

فیصل آباد ، ڈسکہ (جنرل رپورٹر‘اے پی پی ، این این آئی ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعہ کے روز کمپیوٹر سکیورٹی کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا، ملک بھر میں صوبائی دارالحکومتوں اور بڑے شہروں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ، موبائل فون کمپنیوں، انٹرنیٹ سہولت فراہم کرنے والے اداروں نے این جی اوز کے اشتراک سے مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایاجائیگا، عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب تک اس بیماری کی وجہ سے 3کروڑ 40لاکھ افراد لقمہ جل بن چکے ہیں اور 2018ء میں 12لاکھ افراد اس بیماری سے موت کا شکار ہوئے ہیں ، اس وقت دنیا بھرمیں مریضوں کی کل تعداد 3کروڑ 69لاکھ ہے ، ایک محتاط اندازہ کے مطابق پاکستان میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ دریں اثنا پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلامی کے خاتمے کا عالمی دن کل منایا جائے گا، اس دن غریبوں ‘نسلی گروپوں ‘اقلیتوں اور تارکین وطن ‘نادار خواتین کیساتھ ناروا سلوک کیخلاف اظہارہمدردی کیاجاتا ہے ۔