کیا ہم آزاد ہیں؟
مکرمی !شہریوں کے عقائد ،نظریات اور بنیادی حقوق کا تحفظ ایک آزاد ریاست کی سب سے اہم ذمہ داری ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قیام کا مقصد یہاں بسنے والے تمام لوگوں کی مذہی و ثقافتی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے آئین کی حدود میں ایک آزادانہ ماحول فراہم کرنا تھا۔لیکن کیا اپنی سوچ دوسروں پر مسلط کرنے کا نام آزادی ہے؟ کیا کسی مذہب ، مسلک کے خلاف نفرت انگیزی آزادی اظہار رائے کے زمرے میں آتی ہے؟ اگر یہ اظہار رائے ہے تو توہین انسانیت کیا ہے؟کیا بہتان باندھنا اور الزام تراشی آزادی اظہار رائے ہیَ؟ ( ماہا شہزاد ، لاہور )