2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

کیلیفورنیا میں روز پریڈکا آغاز،سڑکیں پھولوں سے بھر گئیں

04-01-2019

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پاساڈینا میں 130ویں سالانہ روز پریڈکا آغاز ہو گیا۔ہر سال منعقد کی جانے والی سالانہ روایتی پریڈ کے موقع پر اس سال منتخب ہونے والی روز کوئن،پرنس کے ساتھ خوبصورت پھولوں سے دلکش انداز میں سجائے گئے درجنوں فلوٹس پر موجود دکھائی دیئے ۔پھولوں سے تیار کیے گئے مختلف انداز،اشکال اور عمارتوں کے ماڈل لیے ان فلوٹس کے ہمراہ مارچنگ بینڈز اورگھڑسوار یونٹ بھی پریڈ میں شریک ہیں جنہیں دیکھنے کے لئے لاکھوں افراد نے پریڈ کے روٹ کا رخ کیا۔