2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنانیوالے نوازشریف کے گارڈز کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

27-12-2018

اسلام آباد ( نامہ نگار ) جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 2 گارڈز کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی ۔ جج چھٹی پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے زیر حراست منصب اور محسن کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث ضمانت کی درخواست پر سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔ نواز شریف کے چیف سکیورٹی آفیسر شکور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر بھی سماعت 2 جنوری کو ہو گی ۔