کینیڈا:جمی ہوئی آبشار پر سانتا مہم جوئی کرنے پہنچ گیا
ٹورانٹو (ویب ڈیسک)کینیڈا میں یخ بستہ سردی میں منچلا سانتا کا روپ دھار کرپہاڑ سے بہتی جمی آبشارپر مہم جوئی کے مشکل ترین ایڈونچر میں حصہ لینے پہنچ گیا۔خطرناک ایڈونچر میں حصہ لیتے یہ نوجوان 50فٹ اونچی جمی ہوئی آبشار کی چوٹی پر سب سے کم وقت میں پہنچا اور کئی بار خطرناک حادثات کا شکار ہونے سے بال بال بچا۔منفرد نو کیلے آلات کااستعمال کر تے ہوئے یہ مہم جو افراد جمی آبشار میں اوپر کی جانب چڑھنے کیلئے اپنا راستہ آسان بناتے رہے اورکسی مشکل کا سامنا کیے بغیر چوٹی تک پہنچ گئے ۔