2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

گرین انٹرنیشنل یونیورسٹی میں فزیکل تھراپی ڈے کیک کٹنگ تقریب

29-09-2024

لاہور(کامرس رپورٹر)گرین انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ورلڈ فزیکل تھراپی ڈے کی کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریکٹر گرین انٹر نیشنل یونیو پروفیسر ڈاکٹر سید عامر گیلانی، پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد، ڈین فکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی آف لاہور، پروفیسر محمود عالم درانی پرنسپل الائیڈ ہیلتھ سائنسز اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور ، ڈاکٹر شکیل الرحمٰن ڈائریکٹر فکلٹی آف ری ہیب اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اورڈاکٹر فہد تنویرہیڈ آف ری ہیبلٹیشن سائنسز گرین انٹرنیشل یونیورسٹی سمیت فزیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ کے طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ریکٹر گرین انٹر نیشنل یونیو پروفیسر ڈاکٹر سید عامر گیلانی نے کہا کہ آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔گرین انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایم ایس ری ہیب اور ڈی پی ٹی پروگرام کرا رہی ہے ۔ہماری کوشش ہوتی ہے طالب علموں کو اکیڈیمیا کے ساتھ ساتھ سکلز بھی سکھائی جائیں۔تقریب میں ڈی پی ٹی کے طلباء نے فزیو تھراپی کے حوالے سے سکلز پرفارمنسز پیش کیں۔تقریب میں طلبا کو فزیو تھراپی میں استعمال ہونے والی مشین سے متعلق آگاہی دی گئی جبکہ مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔