2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

گھناؤنی سازش

04-01-2019

مکرمی !ہر صاحب ِعلم یہ بات جانتا ہے کہ جب کسی ملک کی آبادی اس کے قدرتی وسائل سے تجاوز کر جاتی ہے تو وہ ملک غربت،بے روزگاری اور بہت سے مسائل کا شکار ہوجاتا ہے بالکل اْسی طرح جب ملک کی اِکانومی میں حد درجہ کمی واقع ہو جائے اور ملک کے کرتا دھرتاؤں کو صرف اپنے بدلے لینا اور نام نہاد جمہوری لیڈروں کو صرف اپنی جیبیں گرم کرنا مقصود ہو تو ایسی صورتِ حال میں بیرونی طاقتیں اس ملک پر غلبہ حاصل کرنے کی چاہ میںیا پھر ملک کو توڑنے کی سازشیں میں مصروف ہو جاتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے روایتی حریف بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے اہم مقامات کی جاسوسی کی غرض سے ڈرون طیارہ پاکستانی حدود میں داخل کیا جسے ستوال سیکٹر میں ہی مار گرایا گیا ،اور آج سے دودن پہلے بھی اسی طرح کا ایک طیارہ پاکستان کی جانباز آرمی نے باغ سیکٹر میں بھی مار گرایا تھا۔(فائق افتخار) اس کے علاوہ بھارتی افواج نے سن 2018 ء میں سال بھر میں لگ بھگ 2ہزار سے زائد مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری کی۔ جس سے لاکھوں لوگ زخمی ہو ئے اور کئی ہزار لوگ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ میری وزیراعظم صاحب سے انتہائی ادب سے استدعا ہے کہ خدارا ملکی سالمیت آپ کے ہاتھوں میں ہے اس پر خصوصی توجہ دیں،اور کچھ ایسے ٹھوس اقدامات کریں جس سے پاکستانی عوام اور لائن آف کنٹرول کے قرب و جوار میں رہنے والی عوام چین کی نیند سو سکیں۔