گیلانی ،مراد شاہ ملاقات سندھ حکومت کیخلاف سازشیں ناکام بنانے پر مشاورت
کراچی(این این آئی)سندھ کے سیاسی محاذ پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی متحرک ہوگئے ، سندھ کی پچ کو محفوظ بنانے کے لئے یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک مل گیا۔ سابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے جس میں سندھ حکومت کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔گیلانی سندھ میں اہم رہنمائوں سے رابطے کریں گے ، پیر پگاڑا اور دیگر رہنمائوں سے بھی رابطوں کامحاذ گیلانی نے سنبھال لیا، ذرائع کے مطابق گیلانی اہم رہنمائوں کی ملاقاتیں زرداری سے کرائیں گے تاکہ سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف محاذ کو کمزور کیا جاسکے ۔