2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

ہائی ویز اور موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا باقاعدہ نفاذ

02-10-2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے ہائی ویز اور موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا نفاذ کر دیاگیا۔جس کے تحت 25-2024 کے آخر تک 102 ارب روپے کے ریونیو کا ہدف حاصل کیا جا سکے گا جبکہ 24-2023 میں 64 ارب روپے کے محصولات کی وصولی ہوئی۔لاہور عبدالحکیم موٹروے ایم تھری ، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد ملتان موٹروے ایم فور ، ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو ، ڈی آئی خان ہکلہ موٹروے ایم 15سمیت دیگر شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ نظرثانی شدہ نرخوں کے تحت اسلام آباد پشاور موٹروے ایم ون پر سفر کرنے والی کاروں کا ٹول 350 روپے سے بڑھ کر 460 روپے ،اسی طرح ویگنوں کا ٹیکس 550 روپے سے بڑھ کر 720 روپے جبکہ بسوں کو 1000 روپے سے بڑھ کر 1300 روپے اور ٹرکوں کے لیے ٹول ٹیکس 1500 روپے سے بڑھ کر 1950 روپے کر دیا گیا۔قومی شاہراہوں پر کاروں کا ٹول ٹیکس 40 روپے سے بڑھ کر 50 روپے ، ویگنوں کو 90 روپے اور بسوں کو 130 روپے کے سابقہ نرخوں کے مقابلے میں 170 روپے کے نئے ریٹ ۔ 2 اور 3 ایکسل والے ٹرکوں کے لیے ٹیکس 210 روپے جبکہ آرٹیکلیولیٹڈ ٹرکوں پر بالترتیب 160 روپے اور 350 روپے کے مقابلے میں 460 روپے وصول کیے جائیں گے ۔اس کے علاوہ کوہاٹ ٹنل این 55 ، اسلام آباد، مری، کوہالہ ہائی وے این75 اور میانوالی ٹول پلازہ این 135 جیسے اہم مقامات پر بھی ٹول ٹیکس بڑھا دیئے گئے ہیں ۔