یمن میں سعودی عرب کے فوجی کیمپ پر حملہ،افسر سمیت 2شہید،ایک زخمی
صنعاء (این این آئی)یمن میں سعودی عرب کے فوجی کیمپ پر حملے میں افسر سمیت 2فوجی شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ شہید ہونے والوں میں سعودی فوج کا ایک نان کمیشنڈ افسر بھی شامل ہے ،حملہ آورکا تعلق یمن کی وزارت دفاع سے تھا،سعودی میڈیا کے مطابق یمن میں فوجی کیمپ پرحملے میں سعودی عرب کے 2 فوجی شہید ہوگئے ۔ یمن کے شہر سیون میں ایک فوجی کیمپ پر حملے میں 2 سعودی فوجی شہید اور ایک زخمی ہوا۔حملے میں شہید ہونے والوں میں سعودی فوج کا ایک افسر اور ایک نان کمیشنڈ افسر شامل ہے ۔حملہ آورکا تعلق یمن کی وزارت دفاع سے تھا۔دریں اثنا نیٹ نیوز کے مطابق جس کیمپ پر حملہ ہوا ہے وہ سعودی عرب کے تشکیل کردہ بین الاقوامی دفاعی اتحاد ہی کا کیمپ تھا جہاں سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق فورسز دہشت گردی اور اسمگلنگ کی روک تھام میں معاونت فراہم کر رہی ہیں۔ ،سعودی حکام نے اس کے علاوہ حملہ آوروں کی شناخت اور حملے سے متعلق دیگر کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے ۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ سے بات کرتے ہوئے ایک یمنی افسر نے بتایا کہ یمنی اور سعودی اہل کاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد دو طرفہ فائرنگ ہوئی تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔سعودی ایجنسی کے مطابق حملہ آور یمنی وزارتِ دفاع کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں جو اتحادی فوج کے اہم اور مثبت کردار کے معترف ہے ۔حکام کے مطابق یمنی وزارت دفاع کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔