ڈیم کی اشد ضرورت
مکرمی! اس وقت پاکستان میں پانی کی بہت زیادہ کمی ہے۔ ماہرین کی یہ رائے ہے کہ آئندہ دس سالوںتک پاکستا ن قحط کی زد میں آسکتا ہے۔اگر آئندا نسلوں کو ہمیں زندہ دیکھنا ہے تو ڈیم بنانا ہوں گے۔ ہر سال پاکستان میںبارشوں کا پانی سمندروں کی نذر ہو جاتا ہے۔اگر ڈیم بنے ہوں تو یہ سارا پانی ذخیرہ ہو سکتا ہے۔یاد رہے! کہ سندھ میں زیادہ تراموات پانی کے نہ ہونے سے ہوتی ہیں۔ ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ ان لوگوں کی مدد کیلئے زیادہ نہیں تو کچھ پانی کے ٹینک ہی وقف کر دیں تاکہ لوگ زندگی گزارنے کے قابل تو ہوں۔اس وقت جس طرح حکمرانوں کی نگاہ باہر کے مختلف دوروں پر ہوتی ہے اگر یہ ہی نگاہ ڈیم کی ضرورت پر مرکوز کردیںتو عنقریب ہم بہت بڑی تباہی سے بچ سکتے ہیں۔ تھر ریگستان جیسے علاقوں میں پانی کی بہت زیادہ کمی ہے اس کمی کو دور کرنے کیلئے ہمیں جلدازجلدڈیم بنانے ہونگے۔ اگر ڈیم نہ بنے تو ہماری زمین چند سال تک بنجر ہوسکتی ہے۔ (مہر خاور حسین ، ننکانہ صاحب)