یونیورسٹی آف فیصل آباد ، یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کانووکیشن آج
فیصل آباد( سپیشل رپورٹر ) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کا چھٹا اور یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا پانچواں کانووکیشن آج ہوگا جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ہوں گے اور اس موقع پر 1371 گریجویٹ طلباٗ و طالبات کو ڈگریز جبکہ 115 کو میڈلز دئیے جائیں گے ، کانووکیشن کی شاندار تقریب دی یونیورسٹی آف فیصل آباد ہیلتھ اینڈ سائنس کیمپس سرگودھا روڈ میں دوپہر گیارہ بجے منعقد ہوگی جس میں چیئرمین بورڈ آف گورنر میاں محمد حنیف سپاس نامہ پیش کریں گے ، دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے 1026 اور یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے 345 طلباٗ و طالبات کو ڈگریز دی جائیں گی، 29 گریجویٹس کو سونے ، 54 کو چاندی اور 32 کو کانسی کے تمغے دئیے جائیں گے ۔