2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

اداکارہ زاراملک کی فلم ’’مارکیٹ‘‘کی پوسٹ پروڈکشن جاری

28-04-2018

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ زارا ملک کی نئی فلم ’’مارکیٹ‘‘ کا پوسٹ پروڈکشن کام جاری ہے ، جو رواں ہفتے مکمل ہوجائے گا،جس کے بعد فلم کی تشہری مہم کا آغاز کردیا جائے گا۔ فلم میں معروف اداکار معمر رانا ولن کا کردار نبھارہے جبکہ اس کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ ماہی، نواز انجم، سلمان، راحیلہ آغا،آصف خان اور زارا ملک سمیت دیگر فنکار شامل ہیں فلم کو عید الفطر کے موقع پر سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ اداکارہ زارا ملک کا کہنا ہے کہ ماڈلنگ کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھ چکی ہوں اس فلم میں مرکزی کردار نبھارہی ہوں انہوں نے کہا فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کیلئے زیادہ سے زیادہ فلموں کا بننا بہت ضروری ہے فلم کراچی میں بنے یا لاہور میں فائدہ فلم و شوبز سے وابستہ افراد کا ہی ہے روزگار کے ساتھ ساتھ سینئر فنکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی کام کرنے کے مواقع حاصل ہونگے ۔