2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

ارکان کی متحدہ صوبہ محاذمیں شرکت، ن لیگی قیادت بوکھلاگئی

28-04-2018

لاہور(خصوصی رپورٹر ) جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کے متحدہ صوبہ محاذ میں پے در پے شرکت سے مسلم لیگ (ن) کی قیا دت بوکھلا گئی۔ ایوان وزیر اعلیٰ کا سٹاف جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین کو دن میں پانچ پانچ فون کر نے لگا ، گزشتہ روز جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے متعدد اراکین کو فون کر کے کہا گیا کہ آپ سے میاں حمزہ شہباز ملاقات کر نا چاہتے ہیں ، پھر دوبارہ فون کر کے کہا گیا کہ آپ 180ایچ ماڈل ٹائون آجائیں ، پھر کہا گیا کہ آپ سے وزیر اعلیٰ پنجاب ملاقات کر نا چاہتے ہیں آپ اسلام آباد آجائیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ شریف فیملی کے تمام اراکین نے جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی پر توجہ دینا شروع کر دی، ان کے کام بھی ترجیحی بنیادوں پر کیے جارہے ہیں اور ان کے ناز نخرے بھی اٹھائے جا رہے ہیں تا کہ پارٹی کو مزید توڑ پھوڑ سے بچایا جا سکے ۔ صوبہ محاذ