امریکی مزاحیہ اداکار بل کوسبی جنسی زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار
واشنگٹن ( نیٹ نیوز )امریکی مزاحیہ اداکار بل کوسبی کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار دیا گیا ۔بل کوسبی پر 2004 میں سابق باسکٹ بال کھلاڑی آندریا کونسٹینڈ کو نشے آور چیز پلانے اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے میں مجرم قرار دیا گیا ہے ۔80 سالہ کوسبی نے الزامات کی تردید کی تھی ۔بل کوسبی کو نشے آور چیز پلانے اور انکے ساتھ جنسی زیادتی کرنے میں دس دس سال قید ہو سکتی ہے ۔