جعلی ادویات، غیر معیاری کھادوں کے سپلائر کو بھی شامل تفتیش کیا جائے :ایڈیشنل کمشنر
لاہور(اپنے رپورٹر سے )ایڈیشنل کمشنر عثمان خان خالد نے کہا ہے کہ جعلی ادویات اور غیر معیاری کھادوں کے فروخت کنندگان کے ساتھ ان کے سپلائر کو بھی تفتیش میں شامل کیا جائے تاکہ کمپنیوں کو بھی پتہ چل جائے کہ ان کے نام پر بالواسطہ یا بلاواسطہ کسانوں کو دھوکا دیا جا رہا ہے ۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن عثمان خان خالد نے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔