2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

خوبصورتی بڑھانے کے اشتہارپرثنامیرکی ماہرہ خان پرتنقید

28-04-2018

لاہور(شوبزڈیسک) پاکستان ویمن قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے اداکارہ ماہرہ خان کو خوبصورتی کے اشتہار پر سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔ثنا میر نے مشہور شخصیات اور ان پروڈکٹس کو سپانسرکرنے والی کمپنیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہاکہ یہ خواتین کو ہمیشہ ایک ’چیز‘ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا غلطی مت کریں، آپ کو سپورٹس کی فیلڈ میں مقام بنانے کیلئے نرم و نازک ہاتھوں کی نہیں بلکہ مضبوط بازوؤں کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہامیں نے بہت کم سپانسرز اور مشہور شخصیات کو دیکھا ہے جو خواتین کی اصل رنگت کی حمایت میں کھڑے رہتے ہیں۔ثنامیر نے کہا میں نے فیلڈ میں12 برس گزارے اس دوران خوبصورتی بڑھانے والی اشتہاری کمپنیوں کی متعدد پیشکش ٹھکرائی ہیں۔ثنا میر نے تمام سپانسرز اور مشہور شخصیات سے کہا کہ آپ نوجوان لڑکیوں کو یقین کرائیں کہ وہ اپنے خوابوں کو ضرور پوراکریں گی، ہمیں انہیں بتانے کی ضرورت ہے کہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے خود اعتمادی کی ضرورت ہے نہ کہ انہیں ان کی جلد کے حوالے سے کمزوری کے احساس میں مبتلا کرنا۔