2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

رینجرز کے زیر تربیت افسران کا پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا سٹڈی دورہ

28-04-2018

لاہور (نامہ نگار خصوصی) رینجرز کے زیر تربیت افسران نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا سٹڈی دورہ کیا۔ افسران نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے سینئر انسٹرکٹر ندیم احمد سہیل چیمہ نے رینجرز افسران کے وفد کا استقبال کیا۔ رینجر افسران کے وفد میں شامل افسران رینجرز اکیڈمی میں زیر تربیت ہیں۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے سینئر انسٹرکٹر ندیم احمد سہیل چیمہ نے وفد کے 24 اراکین کو اکیڈمی کی تدریسی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔