2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

سپریم کورٹ سے اپیل مسترد ہو نے پرخواجہ آصف کو تنخواہ ، مراعات بھی واپس کرنا پڑیں گی

28-04-2018

لاہور(خصوصی رپورٹر ) سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو دہرے نقصان کا سامنا ہے ۔ نااہل ہونے سے نہ صرف وزارت اور قومی اسمبلی کی نشست سے ہاتھ دھونا پڑے بلکہ اگر سپریم کورٹ سے ان کی اپیل مسترد ہو گئی تو انہیں 5سال میں وصول کی جانے والی تنخواہ اور مراعات بھی واپس کرنا پڑیں گی ۔ یاد رہے عدالتی احکامات کے باعث موجودہ پارلیمنٹ سے نا اہل ہو نے والے درجنوں ارکان سے بطور ممبر پارلیمنٹ وصول کی جانے والی تنخواہیں اور مراعات کی مد میں معاوضہ وصول کر نے کیلئے بھی عدالت نے احکامات جاری کر رکھے ہیں لیکن حکومت آج تک کسی ایک نااہل رکن سے یہ واجبات وصول نہیں کر پائی۔ حکومت کی جانب سے ان نااہل افراد کو متعدد بار واجبات جمع کرانے کے نوٹس جاری کئے گئے لیکن کسی نے وصول شدہ تنخواہیں واپس نہیں کیں ۔