شوبزانڈسٹری میں میری انٹری حادثاتی نہیں:صوبیہ خان
لاہور( کلچرل رپورٹر) اداکارہ و ماڈل صوبیہ خان نے کہا ہے شوبز انڈسٹری میں میری انٹر ی کوئی حادثاتی طور پر نہیں ہوئی بلکہ زمانہ طالبعلمی کے دوران ہی میں نے خصوصی طور پر ڈانس کلاسز لینا شروع کردی تھیں ۔کیونکہ ڈانس کے بغیر کوئی بھی اداکارہ کامیاب نہیں ہو سکتی، اس لئے میں نے پہلی ترجیح ڈانس سیکھنے کو دی۔جیسے ہی میں سکرین پر آئی تو ہر کسی نے میرے کام کی تعریف کی جس سے مجھے مزید حوصلہ ملا۔