شہر میں 31 رمضان بازار لگائے جائیں گے :لارڈ میئر
لاہور(اپنے رپورٹر سے )لارڈ مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی زیر صدارت گزشتہ روز ٹائون ہال میں رمضان بازاروں کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ لارڈ میئر نے تمام زونز کے ڈپٹی چیف آفیسرز سے رمضان بازاروں کے حوالے سے ڈیمانڈ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔ اجلاس میں چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سردار نصیر ،ایم او انفراسٹرکچر قیوم خان نیازی، ایم او ریگولیشن علی عباس بخاری ، ایم او فنانس یوسف سندھو، پی ایس او ٹو مئیر لاہور میاں وحید الزمان، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ انکوائری امین اکبر چوپڑا، چیف پبلک ریلیشن آفیسر ندیم الحسن گیلانی ، تمام زون کے ڈپٹی چیف آفیسرزو دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر لار ڈ میئر کر نل (ر) مبشر جاوید کا کہنا تھا کہ لاہور شہر میں مختلف جگہوں پر 31 رمضان بازار لگائے جائیں گے ،عوام کو ستے داموں اشیائے خورونوش کی فراہمی کیلئے رمضان بازار لگائے جا رہے ہیں،رمضان بازاروں میں خرید اروں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔