2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

عمران کی سیاست سے نوجوان نسل مایوس ، زرداری نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا :رانا اشرف

28-04-2018

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما ء رانا محمد اشرف خاں نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست نوجوان نسل کو مایوس کر رہی ہے ، زرداری نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے ، اقتدار حاصل کرنے کے لیے دونوں عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، جھوٹ، یوٹرن کی سیاست کے علمبردار ہوش کے ناخن لیں، اشاروں کی سیاست کبھی کامیاب نہیں ہو گی،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی،مخالفین کبھی چور دروازے سے اقتدار حاصل نہیں کرپائیں گے۔وہ ان خیالات کا اظہارمیڈیا سے کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ ظلم اور زیادتی کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ۔