2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

ن لیگ کا ایک اورجھوٹا نااہل ہوگیا:فرخ جاوید مون

28-04-2018

لاہور( پ ر)تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ جس جماعت کا سربراہ صادق اورامین نہ ہوتواس جماعت کے درباری وزرا کیسے صادق اورامین ہوسکتے ہیں ۔خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ جھوٹے اوراقامہ رکھنے والے وزیرخارجہ نے ووٹ کا تقدس پامال کیاانہیں فوری طورپرگرفتارکیا جائے اوراقامہ رکھنے والے جتنے بھی حکومتی درباری ہے ان سب کوتاحیات نااہل کیا جائے ۔