2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

کراچی کیلئے 25 ارب ، فاٹا کیلئے 100ارب کا خصوصی پیکیج

29-04-2018

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ، اے پی پی )وفاقی بجٹ 2018-19میں حکومت نے کراچی کیلئے 25 ارب جبکہ فاٹا کیلئے 100ارب روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے ۔وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کیلئے 25 ارب کے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا۔کراچی میں سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے پلانٹ تعمیر کئے جانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔پلانٹ سے یومیہ 50 ملین گیلن پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت کراچی کیلئے گرین بسیں نہیں خرید سکتی تو وفاقی حکومت بسیں خرید کر دینے کو تیار ہے ۔فیڈرل ایڈمنسٹریٹو قبائلی علاقہ جات کو قومی دھارے میں لانے کیلئے 100 ارب کے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ فاٹا کیلئے 24ارب اور50کروڑ روپے بھی مختص کئے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 44.7 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔آزاد کشمیر کے عوام کی سہولت کیلئے آج ہم لیپا ٹنل کی تعمیر کے خصوصی منصوبے کا اعلان کرتے ہیں۔