ہانیہ عامراوراحدرضامیر کافیشن برانڈکیلئے فوٹوشوٹ
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار احد رضا میر نے معروف فیشن برانڈ کے تیار کردہ ملبوسات کیلئے فوٹو شوٹ میں حصہ لیا ۔احد رضا میر ڈرامہ سیریل یقین کا سفر میں ڈاکٹر اسفند کے کردار سے شوبز حلقوں اور عوامی سطح پر بھی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جو ان دنوں مختلف ٹی وی پراجیکٹس کے ساتھ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکے ہیں جنہوں مختلف ٹی وی کمرشلز میں بطور ماڈل حصہ لے رکھا ہے ۔