رولنمبر سلپس روکنے پر پیرنٹس ایکشن کمیٹی کی سیکرٹری سکول سے ملاقات
لاہور(جنرل رپورٹر) پیرنٹس ایکشن کمیٹی نے نجی سکولوں کی جانب سے طلبہ کی رولنمبر سلپس روکنے کے مسئلے پر سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن رانا احسن اختر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگا ہ کیا۔ والدین کا کہنا تھا کہ بیشتر نجی سکولوں نے اضافی فیس ادا نہ کرنے پر طلبہ کی رولنمبر سلپ روک لیں ، نجی سکول مالکان کا کہنا ہے کہ والدین گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس ادا کریں گے تو رولنمبر سلپس جاری کریں گے۔ ، تاہم والدین کا مطالبہ تھا کہ انہیں رولنمبر سلپس جاری کی جائیں۔ وہ آئندہ مہینوں کی فیسیں کیسے ادا کریں ایسے میں سکول مالکان کا کہنا ہے کہ رولنمبر سلپس لے کر والدین فارغ ہو جائیں گے اور ان کی فیس ادا نہیں کریں گے ۔ والدین کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رولنمبر فیسیسں دلوانے کے لیے کوئی ٹھوس حکمت عملی تیار نہیں کر رہی۔