2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

۔۔۔مختصر خبریں۔۔۔

02-10-2024

اگرتلہ(این این آئی) بھارتی ریاست تریپورہ میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک 55سالہ خاتون کو اس کے بیٹوں اوربہو نے درخت سے باندھ کر زندہ جلا دیا ۔٭ریاض(این این آئی)سعودی شہرالباحہ میں سالانہ1600ٹن اناروں کی پیداوار ہونے لگی۔جنوبی سعودی عرب کے علاقے الباحہ میں کسانوں نے انار کی کٹائی شروع کر دی ہے ۔ اس انار کا رنگ، سائز اور ذائقہ مختلف ہے اور الباحہ انار سینکڑوں سال پرانی فصلوں میں سے ایک ہے ۔٭ شارجہ (این این آئی)غیر ملکیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد یہ کہنے لگی ہے کہ کرایوں میں اضافے کی وجہ سے وہ دبئی چھوڑ رہے ہیں۔ ایسی صورتِ حال میں دبئی کے قریب ہی 7,000 سال پرانا شہر شارجہ رہائشی سہولیات کی پیشکش کر رہا ہے ۔٭ ڈھاکہ(این این آئی )بنگلہ دیش ہائی کورٹ نے کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ تحریک کے شہدا کو قومی ہیرو قرار دینے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔٭ ٹوکیو(این این آئی ) جاپان نے مصنوعی ایندھن کی پیداوار کا بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔ ٹوکیو کے قریب پہلے کارخانے سے پروڈکشن شروع ہو گئی۔