37 برف خانے ،متعدد فوڈ پوائنٹس ،5 سوڈا واٹرفیکٹریاں سیل
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں546 برف خانوں کی چیکنگ کی ،زنگ آلود بلاکس کے استعمال،آر اوفلٹرز کی عدم مو جودگی پر37 کو سیل جبکہ ناقص انتظامات پر 67 برف خانوں کو بھاری جرمانے عائد کیے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ لاہور زون میں 21، راولپنڈی زون میں 7، ملتان زون میں9 برف خانوں کوسیل کیا گیا ،67 کو بھاری جرمانے کیے گئے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی چیکنگ مہم کے بعد 232 برف خانوں میں آر او فلٹرز لگ چکے ہیں۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل تمام برف خانوں میں آر او فلٹرز لگوانے کا ہدف مقرر کردیاگیاہے ۔علاوہ ازیں جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں4سویٹ ہاؤسز،آر اوفلٹرز کی عدم مو جودگی پر3آئس فیکٹریز جبکہ ناقص بو تلوں،مضر صحت اجزاء کے استعمال پر2سوڈا واٹر فیکٹریزاورسیفٹی کٹس نہ پہنے پر2فوڈ پوائنٹس سر بمہرکر دئیے ۔ متعددفوڈ پوائنٹس کو ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر2لاکھ99ہزار کے جرمانے عائدکیے ۔گوجرانوالہ میں 3سوڈاواٹرایک اچار فیکٹری ،گرائنڈنگ یونٹ جبکہ گٹکافروخت کرنے پر پان شاپ،کیمیکل،مصنوعی فلیورز کے استعمال پر 3معروف سویٹس پوائنٹس سربمہر، 16فوڈ پوائنٹس کوایک لاکھ 73ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔ سرگودھااور گردونواح میں11فوڈ پوائنٹس کو ایک لاکھ 19ہزار کے جرمانے عائد کر دئیے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے نورالامین مینگل کی سربراہی میں جنرل ہسپتال کے کیفے ٹیریاز کا سرپرائز وزٹ کیا اور کینٹینوں کی چیکنگ کرتے ہوئے زائد المیعاد اجزائ، ناقص گوشت، گلے سڑے پھلوں کے استعمال پرجنرل ہسپتال مین کیفے ٹیریا پیزا سیکشن، ملک شیک پوائنٹ جبکہ انتہائی ناقص صفائی پرایمرجنسی وارڈ کی کینٹین کو سیل کر دیاگیا۔