2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

47روز گزر گئے ،فیصل آباد ،سرگودھا کے وکلا کی ہڑتال ختم نہ ہو سکی

30-12-2018

فیصل آباد،سرگودھا (خصوصی رپورٹر،سٹاف رپورٹر ) 47روز گزر گئے ،فیصل آباد ،سرگودھا کے وکلا کی ہڑتال ختم نہ ہو سکی۔ گذشتہ روز بھی فیصل آباد کے وکلا نے ہائی کورٹ بنچ کے قیام کیلئے ہڑتال کے دوران سیشن کورٹ گیٹس کی تا لہ بندی کی جس کے باعث جوڈیشل افسران ، سائلین اورعدالتی اہلکار سیشن کورٹمیں داخل نہیں ہو سکے ، ہڑتال سے عدا لتی امور مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ،احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ وہ ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے حوالہ سے جاری تحریک سے کسی بھی صورت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے اور وکلاء کے احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہائی کورٹ بنچ کا قیام نہیں کیاجاتا ہے ۔سرگودھا میں بھی وکلاء کی ہڑتال کے باعث سائلین کو مسلسل پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عنصر عباس بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ 31دسمبر کو لاہور میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے حو الے سے اہم فیصلے کیے جائینگے ۔